Categories

نومبر 2018
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930 
شب و روز میری شاعری

اے گلبدن اے نازنین

Aey Gulbadan Aey Nazneen
اے گلبدن اے نازنین

اے گلبدن‘ اے نازنین‘ اے حسن کی دیوی
گر یہ نہ ہو‘ گناہ تو‘ میں تیری کروں پیروی

آجاؤ تم‘ بس جاؤ تم‘ سانسوں کی دنیا میں
تاثیر نہیں‘ دنیا کی‘ کھوٹی بد دعا میں
مل جاؤ جو‘ مجھے تو‘ دیکھوں نہ کسی اور کو
نایاب ہے‘ ثانی تیرا‘ ملنا اس دور کو
جچتا نہیں‘ اور کوئی‘ کیوں آنکھوں کے کٹور کو

بھلانا نہ‘ تڑپانا نہ‘ چھوڑ جانا نہ میرے ساجنا
تعبیر ہے تو‘ تقدیر ہے تو‘ ہیر ہے تو میں رانجنا
یہ گیت نہیں‘ سنگیت نہیں‘ پیار کی یہ ریت ہے
قسم تیری‘ میرا صرف‘ تو ہی تو میت ہے
اے غمگسار‘ رسم و دیوار‘ گرانا ہی جیت ہے

محفل تیری‘ تو میری‘ تو میری میں تیرا
یہ کھیل ہے‘ محبت کا‘ تو ناگن میں سپیرا
کردوں گا بند‘ اے جانِ من‘ آنکھوں کی کٹوری میں
مضبوطی سے‘ بندھ جاؤ تم‘ محبت کی ڈوری میں
سوز بھی ہے‘ ساز بھی ہے‘ دلوں کی چوری میں

اے گلبدن‘ اے نازنین‘ اے حسن کی دیوی
گر یہ نہ ہو‘ گناہ تو‘ میں تیری کروں پیروی

اے گلبدن اے نازنین

مسعود

Shab-o-Roz

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW