Categories

دسمبر 2018
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31 
حالاتِ حاضرہ

Yemen Mein Amman

Yemen Mein Amman
Yemen

ہزاروں  ہم نسلوں، ہم جنسوں، ہم مذہبوں جن میں بچوں سمیت بزرگوں نوجوانوں اور عورتوں کو قتل  کرنے کے بعد یمن میں دونوں مخالف پارٹیوں نے اقوامِ متحدہ کے صلح کی درخواست قبول کر لی!

حیف صد حیف!

اس بات پر افسوس نہیں کہ یمن میں امن قائم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ بلکہ اس بات  پر افسوس اور ملال ہے۔ بات یہاں تک پہنچی ہی کیوں؟  مسلمانوں پر اسقدر جہالت چھائی ہوئی ہے۔ کہ پہلے ایک مدت تک ایک دوسرے کا خون بہاتے ہیں۔ ایک دوسرے کا قتل و غارت کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کو ‘جہنم’ رسید کرتے ہیں۔  اور خود اپنے خونخوار قاتلوں کو جہاد، شہادت اور جنت کی بشارتیں دیکر برین واش کر کے انسانیت کا خون بہاتے ہیں اور پھر انگریز کہنے پر صلح کر لیتے ہیں!

Yemeni-port-city-Hodeida
Yemen Mein Amman

کیا آج کا مسلمان اس قدر کندذہن ثابت ہوا ہے۔ کہ کفار کے کہنے پر قتل و غارت کرتا ہے۔ اور پھر کفار کے کہنے پر صلح کر لیتا ہے۔ اور بیچ میں بدنام کرتا ہے تو دین کو؟ مذہب کو؟ اسلامی قدروں کو؟

کفار کو اسلام کو ضرب لگانے کی ضرورت ہی نہیں۔ جب اس امت میں ایسے جاھل اور بدبخت مسلمان موجود ہیں جو کفار کے چالوں پر طوایفوں کی طرح ناچتے ہیں۔ حیف صد حیف!

چلیں اب یمن میں صلح کی امید بن چکی ہے۔ تو میرا ایک معصومانہ سوال ہے۔ وہ ہزاروں مسلمان جو لقمہ اجل بنے ہیں۔ وہ اب جنت میں جائیں گے دوزخ میں؟ انکے قاتل کدھر جائیں گے؟ کیا جنت جہنم تمہارے باپ کی ملکیت ہے؟ جس پر تم لوگ معصوم مسلمانوں کا خون بہاتے ہو اور خوش کفار کی دو باتوں پر ہو جاتے ہو؟؟؟؟

مسعودؔ


SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW