Categories

جنوری 2026
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031 
حالاتِ حاضرہ مضامین

بورڈ آف پیس

بورڈ آف پیس
بورڈ آف پیس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خودساختہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے پاکستان کے کل مالک و مختار جرنل عاصم منیر نے بلا سوچ و بچار یا پارلیمنٹ سے مشاورت کے ہاں کہہ کر کٹھ پتلی وزیراعظم شہبازشریف کو ایک ٹیم ساتھ ڈیوس بھیج دیا۔ یہ کافی نہیں تھا کہ کٹھ پتلی وزیر اپنی ٹیم کے ساتھ جاتے عاصم منیر بھی وہاں جا پہنچا۔

اس پر پاکستان کے کچھ نام نہاد ملاؤں اور خاص کر درباری ملا مولانا طاہر اشرفی نے قوم کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ غزہ کے امن اور ازسرِ نو تعمیر میں امریکہ کا پاکستان کو شامل کرنا ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

یہ تصویر دیکھیے:

بورڈ آف پیسسب سے پہلے تو ملا اشرفی صاحب سے گزارش ہے کہ آپ کا کام اشرفیاں گننا ہے، آپ سیاسی بیانات نہ دیا کریں۔ دوسری بات یہ کہ جس کو آپ اعزاز کہہ کر پاکستانی قوم کے دماغ کو مسخر کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ دراصل ایک بہت بڑی ذلت ہے۔ 

فلسطین میں امن قائم کرنے کا جو منصوبہ امریکہ نے تیار کیا ہے وہ یہ ہے کہ سب سے پہلے حماس کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ حماس کے مجاہدوں کو چن چن کر قتل کیا جائے اور یہاں تک ہر اس فلسطینی کا قتل عام کیا جائے گا جس پر رتی برابر بھی شک ہو گا کہ اسکی ہمدردیاں حماس کے ساتھ ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بات صاف صاف کہہ دی ہے اور اسکی یقین دہانی یہودیوں کو بھی کرا دی گئی ہے کہ حماس کا خاتمہ کیا جائے گا۔پاکستانی فوج اس گروہ کا حصہ بننے جا رہی ہے جس کا کام حماس کا خاتمہ ہو گا۔ 

بورڈ آف پیس

جب ٹرمپ اور یہودیوں کو یقین ہو جائے گا کہ اب فلسطینیوں میں کوئی دم خم نہیں رہا، تو وہ بازار گرم کیا جائے جس میں ان ممالک کو غزہ کی پٹی کی ازسرِ نوتعمیر کے لیےآرڈرز دئیے جائیں گے جنہوں نے دس کڑوڑ ڈالر جمع کرائے ہونگے۔ 

اشرفی صاحب پاکستانی فوج کا اعزاز یہ ہے کہ اس نے اس قتل و غارت میں حصہ لینا ہے جو فلسطینیوں پر ڈھایا جائے گا۔ اور منصوبے کےدستخط شدہ مسودے کے مطابق پاکستانی فوج یہودیوں کی ہر طرح سے ممکنہ مدد کریگی۔ لفظ عام میں پاکستانی فوج فلسطینی مجاہدین کا قتل کرنے جا رہی ہے!

اس گروہ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں زیادہ تر تعداد مسلم ممالک کی ہے جبکہ امریکہ کے اہم اور روایتی دوست ممالک جیسا کہ فرانس، برطانیہ، کینڈا، جرمنی، بیلجم، ہالیںڈ، آسٹریلیا، جاپان اور ہندوستان جیسے ممالک نے اس بورڈ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔جبکہ مسلمانوں کے اکثر ممالک جن میں خصوصاً سعودی عرب، امارات، قطر، پاکستان ، ترکی اور کویت سب شامل ہیں۔ 

یعنی یہودیوں کے لیے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضہ کے لیے اور اس خطے کے وسائل کو مکمل طور پر یہودیوں اور نصرانیوں کے قبضے میں دینے کے لیے مسلمانوں کی افواج ایک اہم کردار ادا کریں گی!!!!!!


بقلم :مسعود

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW