Blog

  • Bilawal Visits Nawaz Sharif in Jail

    Bilawal Visits Nawaz Sharif in Jail

    بینظیر (مرحومہ) کے بیٹے بلاول بھٹو نے نوازشریف کے ساتھ جیل میں ملاقات کی ہے۔

    میں نے بلاول بھٹو کے حوالے میں اسکی ماں کا ذکر کیوں کیا ہے؟

    سیاستدان ماں کا پٹا ہوا مہرہ

    اس لیے کہ بلاول کا ابھی پاکستان کی سیاست میں آٹے میں نمک برابر بھی کوئی مقام نہیں۔! اور جو بھی مقام وہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ بی بی شہید اور بھٹو شہید کے ناموں ہی سے تو حاصل کرتا ہے۔! اپنی اسکی پہچان زرداری کی ہے جسکو وہ اپنے لیے کلنک کا ٹیکا سمجھتا ہے! اور اپنے نام کے ساتھ اپنے باپ یعنی زرداری کا نام تک لانا گوارا نہیں کرتا! – ایک بیٹے کے لیے شرمندگی کا کیا مقام ہے!

    مرحومہ بینظیر کا نام اس لیے بھی لیا ہے! کہ اسی نوازشریف کے دورِ حکومت میں یہی بینظیر اسی بلاول کی انگلی تھامے! زرداری کو ملنے جیل جایا کرتی تھی۔

    نام اس لیے بھی لیا ہے !کہ اسی نوازشریف نے اسی بینظیر کی عریاں شدہ تصاویر اخبارات اور پمفلٹ بنا کر ہیلی کاپٹرز سے پھینکوائی تھیں۔

    مرحومہ کا نام اس لیے بھی لیا ہے !کہ وہ ایک اعلیٰ سیاستدان کی اعلیٰ سیاستدان بیٹی تھی! جس نے اپنی سیاسی زندگی کو تباہ اس وقت کر لیا جب اس نے دو غلط قدم اٹھائے۔ 

    ایک زرداری سے شادی کر کے اور دوسرا زرداری کی! یہ بات مان کر کہ اگر ہمیں پاکستان مٰیں سیاست کرنی ہے تو نوازشریف کی طرح کرنی ہے!: جھوٹ، فراڈ، الزامات، ضمیروں کی خریداری، فسادات، قتل، عورت زنی اور کرپشن!

    مرحومہ کا نام اس لیے بھی لیا ہے کہ ایک نیک سیرت سیاستدان جب ان سب باتوں پر رضامند ہو گئی تو اسے اپنے سیاستدان ضمیر کو مارنا پڑا اور نواز شریف کے ساتھ اس وقت ہاتھ ملانا پڑا جب پاکستان میں ان دونوں کی ساکھ برباد ہو رہی تھی۔ یوں میثاقِ جمہوریت دراصل کرپشن کے اندھادھند کاروبار کو بچانے کا ایک بہانہ تھا۔

    کرپشن کے جلے

    آج اسی مرجومہ کا بیٹا نوازشریف کی گود میں جا بیٹھا کہ ہماری تباھی ایک جیسی ہے!، ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہو گا۔ تمہیں مجھے گود لینا ہی ہو گا۔! میں تمہیں اپنی ماں کی توھین معاف کرتا ہوں۔

    تم بھلے اسکے ننگی تصاویر اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنے والے سور تھے!، مگر اس وقت مجھے مفاد نے گھیر رکھا ہے!، میں نے اپنی ننگی ماں کی حرمت کو مار دیتا ہوں۔

    کسی طرح ہم دونوں اس ملک کے کرپٹ ترین، بدترین پارٹیاں ملکر اپنے سروں پر لٹکی ہوئی اس تلوار کو ہٹا دیں! – پھر جب ہم مخالف بنیں تو ایک دوسرے پر بھونکنا شروع کر دیں گے !– مگر فی الحال بچاؤ کا بندوبست کرو!

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے دین اور معاشرے کا حصہ ہے کہ اگر کوئی بیمار ہو تو اسکی تیمارداری کی جائے۔ کتنی عجیب بات ہے نا کہ حسن نواز اور حسین نواز اس ضمرے میں نہیں آتے۔

    MaryamNSharif@ دوہائیاں دے رہی ہے کہ باپ کی طبیعت خراب ہے مگر مجال ہے کہ ان ناسوروں کو توفیق ہو کے اپنے اس باپ جس کے تخم سے انہوں نے جنم لیا ہے وہ آ کر اپنے باپ کو دیکھ لیں! اسقدر ناہنجار اولاد!

    علاج

    بلاول کا کہنا ہے کہ میاں صاحب بالکل بھی ٹھیک دکھائی نہیں دے رہے تھے اور یہ حکومت کی ذمے داری ہے انکو علاج دے۔۔۔ بلاول صاحب آپ نے اس پر بھی کچھ کہنا ہے کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتا؟

    ساتھ ہی یہ بھی شور مچانے کی تابڑ  توڑ کوشش کی جا رہی ہے کہ نوازشریف پاکستان میں کسی ڈاکٹر سے علاج نہیں کرائے گا!

    کیوں؟ کیا پاکستان میں کوئی ایسا قابل ہسپتال نہیں جس میں نواز شریف کا علاج ہو سکے؟ او! اچھا! نہیں! تو پھر سوال یہ ہے کہ اس میں قصور کسکا ہے؟ عمران خان کا؟

    آج اگر پاکستان میں ایک بھی نوازشریف کا چاھنے والا تھوک برابر بھی عقل رکھتا ہے تو وہ سوال پوچھنے کا حق بجانب ہے کہ سور کے تخم تم نے 3 بار حکومت کر کے کیا بنایا ہے؟ آج اگر تمہیں کسی ہسپتال یا کسی ڈاکٹر پر یقین نہیں تو تمہیں اپنے منہ پر تھوکنا چاہیے۔ یہ حالات تمہارے اپنے پیدا کیے ہوئے ہیں!

    اگر تم لندن ہی جا کر علاج کرانا چاہتے ہو تو شریف خاندان کی تمامتر جائیداد اور رائے ونڈ کا محل سرکار کے آگے گروی رکھوا دو کہ اگر میں واپس نہ آؤں تو سب پاکستان کا!

    یقین جانو نواز شریف، پاکستان میں سوائے کند ذہن کے کسی کو تمہاری کمی محسوس نہ ہو!

    Bilawal Visits Nawaz Sharif in Jail

    [mks_separator style=”solid” height=”2″]

    بقلم: مسعودؔ

    [mks_separator style=”solid” height=”2″]

    Kot Lakhpat Jail, Nawaz Sharif, Shehbaz Sharif, Benazir Bhutto, #PMLN, #PPPP

  • PSL4: Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators

    PSL4: Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

    پی ایس ایل کا  تیسواں میچ پشاورزلمی اور کوئٹہ گلاڈیئٹرز کے مابین ابوظہبی میں ہوا۔

    ٹاس کوئٹہ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کی۔

    پشاور کی اننگ کی اننگ

    کامران اکمل اور فلیچر نے اننگ کا آغاز کیا۔! بہت میچز میں ناکامی کے بعد کامران اکمل نے ایک بار پھر عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔! فلیچر کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ کی! شراکت میں اسکور 58 کر دیا مگر اسکے لیے انہیں تقریباً نو اوورز لگے۔

    اس اسکور پر فلیچر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گیا۔!

    امام الحق کے ساتھ ملکر کامران اکمل نے تقریباً 40 رنز کی شراکت کی! جب 98 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 13 رنز بنا کر فواد احمد کی بال پر محمد حسنین کے ہاتھوں آؤٹ ہو گیا۔!

    سترھویں اوور میں 129 کے اسکور پر کامران اکمل چار چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے! 50 بالوں پر 72 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔! کیون پولارڈ نے ایک چھکے! اور 7 چوکوں کی مدد سے 21 بالوں پر 44 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوا۔

    ڈیرن سمی نے صرف 3 رنز بنائے! مگر اس دوران اس نے پولارڈ کے ساتھ 35 رنز کی شراکت کی۔! پشاور کا مجموعی اسکور 165 رنز رھا۔

    کوئٹہ اننگ

    جواب میں کوئٹہ کو پہلا دھچکا  دوسرے اوور کی پہلی بال پر ہی اٹھانا پڑا! جب احسن علی صرف ایک رنز بنا کر سمین گل کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گیا۔

    مگر اسکے بعد شین واٹسن نے پشاور کے بالرز کے چھکے چھڑا دئیے۔! دھبڑ دھوس مار مارتے ہوئے واٹسن نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 55 بالوں پر 91 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رھا۔!

    اس دوران احمد شاھزیب جسنے بذاتِ خود عمدہ بیٹنگ کی! اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 بالوں پر 50 رنز بنا کر عمید آصف کی بال پر 137 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا۔!

    رائیلی ورسو نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگاتا اور 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رھا۔

    عموماً ان دونوں ٹیموں کا میچ کافی کلوز ہوتا ہے مگر اس میچ میں ون وے ٹریفک رہی اور کوئٹہ نے میچ انتہائی آسانی سے جیت لیا۔

    PSL4: Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

    اسکورکارڈ

    [mks_separator style=”solid” height=”2″]

    نتیجہ: کوئٹہ نے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا

    [mks_separator style=”solid” height=”2″]

    PSL4: Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

    Pakistan Domestic Cricket - History

  • PSL4: Quette Gladiators vs Multan Sultanz

    PSL4: Quette Gladiators vs Multan Sultanz, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

    [mks_separator style=”solid” height=”4″]

    کوئٹہ گلاڈیئٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز

    [mks_separator style=”solid” height=”1″]

    پی ایس ایل کا بائیسواں میچ کوئٹہ گلاڈیئیٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین دوبئی میں ہوا۔

    ٹاس کوئٹہ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کی۔

    یہ میچ ملتان کے لیے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کے لیے ضروری تھا۔

    ملتان کی اننگ

    ملتان کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز ونس نے بیٹنگ کی ابتدا کی۔

    دوسرے اوور کی تیسری بال پر جب جیمز ونس صرف 9 رنز بنا کر! محمد نواز کے بال پر بولڈ ہو گیا تو ملتان کی مشکلات کا آغاز شروع ہوا۔!

    بیشک عمرصدیق اور چارلس نے دسویں اوور میں اسکور 62 تک پہنچا دیا۔! عمرصدیق نے 23 بالوں پر محض 14 رنز بنائے اور واٹسن کے ہاتھوں محمد حسنین کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔! محمد حسنین اٹھارہ سالہ نوجوان فاست بالر ہے جس کی قابلیت بہت اعلیٰ ہے۔! اس لڑکے سے مستقبل میں پاکستان کے لیے کافی امیدیں وابستہ کی جا سکتی ہیں۔! اسکی اسپیڈ اکثر 160کلومیٹر فی آور تک پہنچ جاتی ہے۔

    پھر جب 75 کے اسکور پر چارلس ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر محمد نواز کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گیا! تو ملتان سخت مشکلات میں تھا۔ 98 پر مورس، 100 پر کرسچن، 112 پر شعیب ملک، 115 پر شاھد آفریدی، 120 نعمان علی اور 121 پر محمد عرفان سب کے سب اپنا پنا بلا اٹھائے واپس چلے گئے۔

    سہیل تنویر کے آخری اوور میں تیسری، چوتھی اور چھٹی بال پر وکٹیں اڑیں جبکہ اسی اوور میں ایک بال پر کیچ بھی چھوٹا۔

    پشاور اننگ

    جواب میں کوئٹہ نے جارحانہ کھیل کھیلا! اور چھٹے اوور میں 49 کے اسکور پر شین واٹسن ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے! 33 رنز بنا کر آفریدی کی بال پر بولڈ ہو گیا۔!  جبکہ آفریدی ہی کے اگلے اوور میں 55 کے اسکور پر احسن علی بھی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔!

    احمد شاہزیب اور رائیلی روسو نے اچھی شراکت کی اور اسکور کو 103 تک پہنچا دیا! جب روسو رن آؤٹ ہو گیا۔ اس نے 35 رنز بنائے۔ میچ میں ہلکا سا سسپنس پیدا ہوا جب اگلے ہی اوور میں عمر اکمل بھی بغیر کوئی اسکور کیے محمد الیاس کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گیا۔

    مگر اسکور اس قدر کم تھا کہ ڈین براوو اور احمد شاہزیب کے لیے کوئی مشکل نہ رہی۔

    PSL4: Quette Gladiators vs Multan Sultanz, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

    اسکورکارڈ

    [mks_separator style=”solid” height=”2″]

    نتیجہ: کوئٹہ نے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا

    [mks_separator style=”solid” height=”2″]

    PSL4: Quette Gladiators vs Multan Sultanz, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

    Pakistan Domestic Cricket - History

  • PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi

    PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

    [mks_separator style=”solid” height=”4″]

    اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی

    [mks_separator style=”solid” height=”1″]

    پی ایس ایل کا اکیسواں میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین ہوا۔

    ٹاس پشاور نے جیتا اور اسلام آباد کو دعوتِ بیٹنگ دی۔

    اسلام آباد اننگ

    لیوک رنکی اور ڈیلپورٹ نے اننگ کا آغاز کیا۔! مگر دوسرے اوور کی پہلی بات پر اسلام آباد کو نقصان اٹھانا پڑا جب رونکی 9 رنز بنا کر ابتسام شیخ کی بال پر عمر امین کے ہاتھوں آؤٹ ہو گیا۔

    ساتویں اوور میں اسلام آباد کا اسکور 55 ہو گیا! جب سالٹ 5 چوکوں کی مدد سے 18 بالوں پر 28 رنز بنا کر! فلیچر کے ہاتھوں ابتسام شیخ ھی کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔

    والٹن اور ڈیلپورٹ نے اچھی شراکت کرتے ہوئے! اسلام آباد کا اسکور چودھویں اوور میں 128 تک پہنچا دیا۔! اسی اوور کی دوسری بال پر والٹن ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔! گو کہ والٹن نے رنز زیادہ نہیں بنائے مگر اسکی شراکت نے اسلام آباد کو استحکام بخشا۔! ابھی مزید 5 اوور باقی تھی اور اسکور 200 کے قریب پہنچ جائے گا۔

    والٹن کو وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔! 147 کے مجموعی اسکور پر ڈیلپورٹ بھی ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے! 71 رنگ کی اننگ کھیل کر ڈاؤسن کے ہاتھوں حسن علی کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔

    آصف علی نے دو چکھوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے اسے وھاب ریاض نے کیچ کیا عمید آصف کی بال پر۔! اس وقت اسکور 161 تھا اور بھی دو اوورز پڑے تھے! مگر اسکے بعد کوئی بھی اسلام آباد کا بیٹسمین رنز نہ بنا سکا اور مجموعی اسکور 176 سے آگے نہ بڑھ سکا۔

    پشاور اننگ

    جوابی کاروائی میں کامران اکمل ایک بار پھر ناکام ہو گیا! اور دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 19 رنز بنا سکا۔! اس وقت پساور کے چوتھے اوور میں اسکور 37 تھا۔

    ساتویں اوور میں 58 کے اسکور پر فلیچر بھی دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ اسکو رونکی نے شداب خان کی بال پر کیچ آؤٹ کیا۔

    امام الحق 15 رنز بنا کر شداب خان کی بال پر آؤٹ ہو گیا اور اسکے فوری بعد 71 کے اسکور پر عمر امین بھی آؤٹ ہو گیا۔ پچھلے چند ایک میچز کے ہیرو پولارڈ نے صرف ایک رنز بنایا۔ اسے رونکی نے کیچ آؤٹ کیا ظفر گوہر کی بال پر۔ اس وقت یوں لگ رھا تھا گویا پشاور زلمی مکمل پریشر میں ہے اور اپنا مطلوبہ اسکور پورا نہیں کر پائے گا۔ 

    اس مقام پر ڈاؤسن اور ڈیرین سمی نے زبردست بیٹنگ کی اور 89 رنز کی پارٹنرشپ کر کے اسکور 173 تک جا پہنچایا جب سمی رن آؤٹ ہو گیا۔ مگر چونکہ پشاور جیت کے بہت قریب تھا اب مزید اسے کوئی پریشانی نہ ہوئی۔

    PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

    اسکورکارڈ

    [mks_separator style=”solid” height=”2″]

    نتیجہ: پشاور نے میچ 4 وکٹ سے جیت لیا

    [mks_separator style=”solid” height=”2″]

    PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

    Pakistan Domestic Cricket - History

  • Auraton Ka Aalmi Din – Women’s Day

    Women’s day Auraton Ka

     دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔

    ڈرامے بازیاں

    اس پر پاکستان میں بھی طرح طرح کے ڈرامے ہوئے۔! کچھ ڈرامے جو شانِ مردانگی کے خلاف تھے ان پر خوب ذلت کی گئی! اور جو ڈرامے شانِ عورت کے خلاف تھے ان کا بھی خوب چرچا ہوا۔!

    ایسے دن آتے ہیں تو ہمارے ملک کا فیس بکی پاکستانی اور خاص کر فیس بکی مسلمان کا خون خوب جوش مارتا ہے! اور اپنے اچھا، نیک، پارسا اور خالص مسلمان ہونے کا خوب ڈھونگ رچاتا ہے۔

    کچھ ایسے ہی دنوں میں ویلینٹائن ڈے خاص اہمیت کا حامل تھا! اب وومن ڈے بھی اس مٰیں شامل ہو چکا ہے۔

    میں عموماً ایسی فیس بکی پوسٹ کو اگنور کر دیتا ہوں! کیونکہ میرے نذدیک یہ ذہن کے فتور سے زیادہ کچھ نہیں۔! مگر آج ایک گروپ میں ایک پوسٹ دیکھی جس پر میرا خون کھول اٹھا اور میں اس کو خاص کر ذہن میں رکھکر یہ بلاگ لکھ رھا ہوں۔! آئے ذرا پہلے وہ پوسٹ دیکھ لیتے ہیں۔۔۔۔  Women’s day Auraton Ka

    Auraton Ka Aalmi Din - Women's Day

    اب ظاہری سے بات ہے! اس پر پھر ہمارے ہاں کے تمام تر حکیم لقمان،! ارسطو، افلاطون، امام غزالی اپنی اپنی رائے سے بھر پور نوازتے رہے!۔۔۔۔

    اسلام اسلام اسلام

    پوسٹ کرنے والے کی خوب واہ واہ ہوئی،! خوب لائیکس ملے مگر اس نے یہ تو بتایا ہی نہیں! کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے جو حقوق عورت کو دئیے وہ کیا تھے؟ جب آپ یہ نہیں بتائیں گے! تو آپ کی بات میں اتنی ہی جان رہے! جتنی فیس بکی مسلمان کی کلمہ گوئی۔   Women’s day Auraton Ka

    چلیں یہ مان لیتے ہیں کہ موصوف اس بات سے بخوبی واقف ہیں! کہ اسلام نے عورت کو کیا حقوق دئیے، پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے! کہ کیا آج کا پاکستان جو اسلام کے گڑھ ہونے کا دعوے دار ہے!، کیا اس میں عورت کو وہ حقوق حاصل ہیں؟؟؟ کیا موصوف نے فیس بک سے باھر نکل کر پاکستان کی عوام کا مطالعہ کبھی کیا ہے؟   Women’s day Auraton Ka

    کبھی اس حقیقت کو جاننے کی کوشش کی ہے! کہ غیرت کے نام پر دنیا میں سب سے زیادہ عورت کا قتل پاکستان ہی میں کیوں ہوتا ہے؟! کیا پسند کی شادی کرنا اسلامی روایات کے خلاف ہے؟! اللہ کے رسول ﷺ نے عورت کو مکمل تحفظ اور حق دیا ہے! کہ وہ اپنی پسند کی شادی کر سکتی ہے؟! کیا پاکستان میں ایسی عورتوں کو قتل کرتے وقت اسلامی حقوق یاد نہیں رہتے؟

    عورت کی پسماندگی

    اللہ کے رسول ﷺ نے تو عورت کی رضامندی کے خلاف کی گئی شادیوں کو باطل قرار دیکر انکو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے! تو پھر اس پاکستان میں کتنے والدین ہیں جو عورت کو اپنے پاؤں کی اس جوتی کے برابر سمجھتے ہیں! کہ انکی عزت اور ناموس اور ناک کے خاطر وہ صدیوں سے وحشت اور بھیانک واقعات کی نظر ہو رہی ہے۔! کبھی ان عورتوں کو بتایا ہے اللہ کے رسول ﷺ نے تمہارے حقوق تمہیں دئیے ہیں تمہاری بغاوت گناہ نہیں ہو گی؟؟؟   Women’s day Auraton Ka

    مگر نہیں اس وقت اسلام دفن کر دیا جاتا ہے۔! اور ناک کے خاطر عورت کو جہنم میں دھکیل کر باپ سینا تان کر چلتا ہے،! بھائی غیرت کے نام پر قتل کر کے بھی اپنے ماتھے پر پسینہ محسوس نہیں کرتا!

    میرے نذدیک غیرت کے نام پر قتل بھی ویسا ہی قتل ہے! جیسے قبل از اسلام بچیوں کو زندہ در گور کیا جاتا تھا،! جیسے وہ بچیاں بروز حشر اٹھ کر اپنے قتل کا جواب مانگی گی ایسے ہی غیرت کے نام پر قتل کی جائے والی عورت مانگے گی!!!  Women’s day Auraton Ka 

    تعلیم و تربیت

    کیا کبھی کسی نے عورت کو بتایا ہے! کہ اللہ کے رسول ﷺ نے تمہارے لیے! بھی تعلیم کو اتنا ہی اہم قرار دیا ہے جتنے مرد کے لیے تو تمہیں تعلیم کی دولت کیوں نہیں دی جاتی؟! کیا یہ اسلامی حقوق کے خلاف نہیں؟! کیا اللہ کے رسول ﷺ بذاتِ خود اپنے گھر کے کام کاج میں اپنی ازدواج کا ساتھ نہیں دیا کرتے تھے؟! سیرت کی کتابیں تو لکھ دیں مگر سیرتِ رسول ﷺ پر عمل کدھر ہے؟!

    بیٹی کی تعلیم و تربیت کی جو مثال آج سے چودہ سو سال پہلے اللہ کے رسول ﷺ نے دی تھی۔! اپنے ایمان سے بتائیں اسکا کتنے فیصد اس پاکستان میں رائج ہے؟! کسی نے بہت خوب جملہ کہا تھا کہ پاکستانی مرد کو اپنے پڑوسی کی بھوک سے زیادہ اسکی عورت کی فکر ہوتی ہے۔! اور یہ ایک ایسا تلخ سچ ہے کہ جس سے آپ لاکھ انکار کر لیں مگر یہ کالا دھبہ پاکستان مرد کے منہ پر لگا رہے گا کہ ہماری نظر میں عورت پھنسواؤ مال ہے۔ میرا دعویٰ ہے کہ فیس بک پر 99 فیصد پاکستان مرد اس نیت سے بیٹھا ہے کہ کب کوئی شکار پھنس جائے – ایسے میں عورت منہ نہ کھولے تو کیا کرے؟

    آج اگر عورت منہ کھول رہی ہے! تو اسکو منہ کھولنے پر مجبور کرنے والا مرد ہی ہے۔! اگر اسلام ہی کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا ہے تو پہلے اپنے ملک کو اسلامی بناؤ – نام سے اسلام اسلام کی رٹ لگا لینے سے کوئی اس مقام پر نہیں پہنچ جائے گا جہاں وہ آج سے چودہ سو سال پہلے کا حوالہ دے۔

    قبلے کی درستگی

    فاطمہ جناح کی مثالیں دینے والے! اور ان کو آئیدئل بنانے والیاں جو آج آزادی مانگنے والی عورتوں پر تشنہ لب ہیں،! کیا وہ جانتی ہیں کہ فاطمہ جناح نے تمام عمر شادی نہیں کی – کیا یہ اسلام کے خلاف نہیں؟ وہ تمام عمر ایک باکردار خوددار اور آزاد عورت بن کر اپنے بھائی ایک مرد کے شانہ بشانہ چلتی رہی ہیں! – کیا آج کی عورت ان ہی کی طرح کی آزادی نہیں مانگ رہی؟ – بات درست ہے اپنی سوچ کو درست کیجیے ورنہ کل ہی کی مثال ہے! کہ ہماری پارلیمنٹ میں شیطانی نماز پڑھی گئی ہے۔! اگر سوچ ہی درست نہ ہو تو عبادت بھی درست نہیں ہوتی!

    شاید آج کی عورت موجودہ دور کے مرد کی حیوانہ سوچ سے باھر نکل کر 1400سال پہلے والے حقوق ہی چاھتی ہے جو اس سے چھین لیے گئے ہیں!

    ہمارا نظامِ تعلیم ازل سے انتہائی ناقص اور غیر مکمل رھا ہے۔! جب تک آپ اس ملک کا نظامِ تعلیم درست کر کے ہر کسی کو اسکے حقوق! اور فرائض کا احساس نہیں دلائیں گے، انکی چودہ سو سال پہلے والی اساسوں پر جدید تربیت نہیں کریں گے حالات ابتر ہوتے رہیں گے۔ 

    Auraton Ka Aalmi Din – Women’s Day

    [mks_separator style=”solid” height=”2″]

    بقلم مسعودؔ

    [mks_separator style=”solid” height=”2″]

    SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

  • کلامِ ساغر: درویش مسکراتا ہے

    کلامِ ساغر: درویش مسکراتا ہے

    [nk_awb awb_type=”color” awb_color=”#41ebf4″][dropshadowbox align=”none” effect=”lifted-both” width=”auto” height=”” background_color=”#aef7fa” border_width=”3″ border_color=”#080f62″ ]

    کلامِ ساغر:    درویش مسکراتا ہے

    [/dropshadowbox][dropshadowbox align=”none” effect=”lifted-both” width=”auto” height=”” background_color=”#aef7fa” border_width=”3″ border_color=”#080f62″ ]

    چمن پہ دام پہ درویش مسکراتا ہے
    ہر اک مقام پہ درویش مسکراتا ہے

    صراحی بزم میں جب قہقہے اگلتی ہے
    سکوتِ جام پہ درویش مسکراتا ہے

    ہزار حشر اٹھا اے تغیر دوراں!
    ترے حرام پہ درویش مسکراتا ہے

    شفق میں خون شہیداں کا رنگ شامل ہے
    فروغ شام پہ درویش مسکراتا ہے

    کبھی خدا سے شکایت کبھی گلہ تجھ سے
    مذاق عام پہ درویش مسکراتا ہے

    ہوس مشیر ہو جس بادشاہ کی ساغرؔ
    تو اس غلام پہ درویش مسکراتا ہے

    [/dropshadowbox]

    شاعر: ساغرصدیقی

    [/nk_awb]

    Chaman pe daam pe darvesh muskrata hai

  • کلامِ ساغر: پھول

    کلامِ ساغر: پھول

    [nk_awb awb_type=”color” awb_color=”#41ebf4″][dropshadowbox align=”none” effect=”lifted-both” width=”auto” height=”” background_color=”#aef7fa” border_width=”3″ border_color=”#080f62″ ]

    کلامِ ساغر:    پھول

    [/dropshadowbox][dropshadowbox align=”none” effect=”lifted-both” width=”auto” height=”” background_color=”#aef7fa” border_width=”3″ border_color=”#080f62″ ]

    اشک رواں نہیں ہیں ندامت کے پھول ہیں
    روٹھے ہوئے بہار سے رحمت کے پھول ہیں

    ہیں واغہائے دل کی شبہات لیے ہوئے
    شاید یہی ہو باغ محبت کے پھول ہیں

    ڈسنے لگی ہیں شاخ تمنا کی کونپلیں
    رسوائیوں کے خار معیشت کے پھول ہیں

    رقصاں ہیں رنگ رنگ خیاباں زندگی
    پنہاں کہانیوں میں حقیقت کے پھول ہیں

    دیوانگانِ کاکلِ ساقی سے مانگئیے
    وحشت کی وادیوں میں فراست کے پھول ہیں

    ایوان گل فشاں کے مکینو ذرا سنو
    ان جھونپڑوں میں بھی کہیں فطرت کے پھول ہیں

    کہتے ہوئے سنے ہیں سخن آشنائے وقت
    ساغرؔ کے شعر بزم لطافت کے پھول ہیں

    [/dropshadowbox]

    شاعر: ساغرصدیقی

    [/nk_awb]

    Ashk rawwan nahin hain, nadamat key phool hain

  • کلامِ ساغر: ہم رقص کر گئے

    کلامِ ساغر: ہم رقص کر گئے

    [nk_awb awb_type=”color” awb_color=”#41ebf4″][dropshadowbox align=”none” effect=”lifted-both” width=”auto” height=”” background_color=”#aef7fa” border_width=”3″ border_color=”#080f62″ ]

    کلامِ ساغر:    ہم رقص کر گئے

    [/dropshadowbox][dropshadowbox align=”none” effect=”lifted-both” width=”auto” height=”” background_color=”#aef7fa” border_width=”3″ border_color=”#080f62″ ]

    آہن کی سرخ تال پہ ہم رقص کر گئے
    تقدیر تیری چال پہ ہم رقص کر گئے

    پنچھی بنے تو رفعت افلاک پر اڑے
    اہلِ زمیں کے حال پہ ہم رقص کر گئے

    کانٹوں سے احتجاج کیا ہے کچھ اس طرح
    گلشن کی ڈال ڈال پہ ہم رقص کر گئے

    واعظ! فریب شوق نے ہم کو لبھا لیا
    فردوس کے خیال پہ ہم رقص کر گئے

    ہر اعتبار حسن نظر سے گزر گئے
    ہر حلقہ ہائے جال پہ ہم رقص کر گئے

    مانگا بھی کیا تو قطرۂ چشم تصرفات
    ساغرؔ ترے سوال پہ ہم رقص کر گئے

    [/dropshadowbox]

    شاعر: ساغرصدیقی

    [/nk_awb]

    Aahan ki surkh taal peh ham raqs kar gaey – taqdeer teri chaal peh ham raqs kar gaey

  • کلامِ ساغر: وقت نازک ہے

    کلامِ ساغر: وقت نازک ہے

    [nk_awb awb_type=”color” awb_color=”#41ebf4″][dropshadowbox align=”none” effect=”lifted-both” width=”auto” height=”” background_color=”#aef7fa” border_width=”3″ border_color=”#080f62″ ]

    کلامِ ساغر:    وقت نازک ہے

    [/dropshadowbox][dropshadowbox align=”none” effect=”lifted-both” width=”auto” height=”” background_color=”#aef7fa” border_width=”3″ border_color=”#080f62″ ]

    جام ٹکراؤ وقت نازک ہے
    رنگ چھلکاؤ وقت نازک ہے

    حسرتوں کی حسین قبروں پر
    پھول برساؤ وقت نازک ہے

    اک فریب اور زندگی کے لیے
    ہاتھ پھیلاؤ وقت نازک ہے

    رنگ اڑنے لگا ہے پھولوں کا
    اب تو آ جاؤ وقت نازک ہے

    تشنگی تشنگ ارے توبہ !
    زلف لہراؤ وقت نازک ہے

    بزمِ ساغرؔ ہے گوش بر آواز
    کچھ تو فرماؤ وقت نازک ہے

    [/dropshadowbox]

    شاعر: ساغرصدیقی

    [/nk_awb]

    فہرست کلامِ ساغر

    jaam takrao waqt nazuk hai – rang chhalkao waqt nazuk hai

  • کلامِ ساغر: تڑپ رہی ہے

    کلامِ ساغر: تڑپ رہی ہے

    [nk_awb awb_type=”color” awb_color=”#41ebf4″][dropshadowbox align=”none” effect=”lifted-both” width=”auto” height=”” background_color=”#aef7fa” border_width=”3″ border_color=”#080f62″ ]

    کلامِ ساغر:   تڑپ رہی ہے

    [/dropshadowbox][dropshadowbox align=”none” effect=”lifted-both” width=”auto” height=”” background_color=”#aef7fa” border_width=”3″ border_color=”#080f62″ ]

    بہار سرو و سمن فسردہ، گلوں کی نگہت تڑپ رہی ہے
    قدم قدم پر الم کدے ہیں، نگارِ عشرت تڑپ رہی ہے

    شعور کی مشعلیں جلائیں، اٹھو ستاروں کے ساز چھیڑیں
    کرن کرن کی حسین مورت، بحال ظلمت تڑپ رہی ہے

    کبھی شبستاں کے رہنے والو! غریب کی جھونپڑی بھی دیکھو
    خزاں کے پتوں کی جھانجنوں میں کسی کی عصمت تڑپ رہی ہے

    خیال کی چاندنی ہے پھیکی، نگاہ کے زاویے ہراساں
    ہے شورِ مبہم صفات نغمہ نوائے فطرت تڑپ رہی ہے

    وقار یزداں، نہ حسن انساں ضمیر عالم بدل گیا ہے
    کہیں مشیت پی نیند طاری، کہیں معیشت تڑپ رہی ہے

    [/dropshadowbox]

    شاعر: ساغرصدیقی

    [/nk_awb]

    Bahar-o-saro-saman fasurdah gulon ki nik’hat tarrap rahi hai