صحرا صحرا
منزل کی جستجو میں بھٹک رہا ہوں صحرا صحرا
لوگوں سے بھری وادی ہے اور میں ہوں تنہا
ہر قدم پر یاد آتی ہے اسی ہرجائی کی
جس کی وجہ سے ہوں میں اس دنیا میں اکیلا
میرے خیالوں پر چھائی ہے ایک ہی صورت
وہ صورت جس نے مجھ سے کیا ہے دغا
وہ صورت جس نے ساتھ جینے مرنے کا وعدہ کیا
اعتبار کیا جس پر وہی شخص نکلا بے وفا
نہ کر کسی سے اس کی بے وفائی کا گلہ مسعودؔ
دنیا میں ہیں سبھی جدا جدا کوئی نہیں اپنا

Meri Shaairi: Sehra Sehra














Add Comment