میری شاعری
دلوں کی فغاؤں کی ترجمان ہے شاعری
راحتِ دل اور سکونِ جان ہے شاعری
جب کر نہ سکوں میں حالِ دل نثر میں بند
دو سطور میں ہو بیاں وہ احسان ہے شاعری
میں شاعر تو نہیں پر لبِ قلم سے جو
لکھوں دلوں پہ وہی ارمان ہے شاعری
ترا کرم ہے یا رب کہ مسعودؔ نا چیز کو
تو نے بخشا اک عطیہ جو زبان ہے شاعری















Add Comment