Categories

اگست 2018
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031 
حالاتِ حاضرہ سیاسیات

دھرنا 2014

Meri Tehreer - Current Affairs: Dharna 2014
دھرنا 2014

عمران ہم تیرے ساتھ ہیں!

کچھ عرصہ پہلے شاہزیب کیس ہوا جس کا نتیجہ ہم سب جانتے ہیں!۔! وہ پاکستان کے انصاف کے منہ پر بری طرح تھوکنے والی بات تھی۔

انصاف

پاکستان میں ایسے ہزاروں کیس ہیں جن میں انصاف مہیا کرنا تو بہت دور کی بات، شنوائی تک ہونےسے پہلے مظلوموں کی امیدیں دم توڑ دیتی ہے۔! کیا ہم سب نہیں جانتے کہ پاکستان میں ایک بھی کام ایسا نہیں جو قانون اور قاعدے کے تحت ہوتا ہو؟! جس ملک میں قانون ہی لٹیرا ہو اس میں انصاف کہاں ہو گا؟ ایک بھی حق ایسا نہیں جو عوام کو میسر ہو۔!   جس ملک کا چیف جسٹس عوام کے منہ پر جھوٹ بولتا ہو، اور اپنی کرسی بچانے کے لیے کرپٹ لوگوں کا ساتھ دیتا ہو،! وہاں انصاف کی امید ہو سکتی ہے؟

بے حسی

تپتی ہوئی گرمی میں سسکتے اور بلکتے بچے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تڑپ رہے ہوتے ہیں! مگر ظالم اور جابر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔! کیا رائے ونڈ کی بجلی آف ہوتی ہے؟! کیا زرداری کے گھر کے بجلی بند ہوتی ہے؟   پاکستان وہ ملک ہے جہاں انصاف کرنے والے چیف جسٹس تک بکے ہوئے ہیں۔! اٹھارہ کڑوڑ کی عوام ایسے زندگی بسر کر رہے ہیں گویا انکا کوئی وقار ہی نہیں، انکی کوئی قدر ہی نہیں،! وہ فقط پالتو جانور ہیں جو مر گئے تو کیا؟   65 سالوں سے یہ قوم رو رہی ہے کہ ہمارے حالات بہترنہیں ہوتے! 

مردِ حق

دھرنا 2014

آج ہم تاریخ کے ایک ایسے مقام پر کھڑے ہیں جہاں پر ایک انسان اپنی جان پر کھیل کر!، اپنے سکھ سکون کو داؤ پر رکھ کر اِن ناسور حکمرانوں اور اس بے جان اور کھوکھلے نظام کے خلاف اُٹھ کھڑا ہوا ہے! تو ہم لوگ اسی میں کیڑے نکالنے لگے ہیں؟ ہم اسی انسان کو برا بھلا کہنے لگے ہیں؟! ہم اسی انسان کو امن کا دشمن کہنے لگے ہیں؟ کیا ہم سے بڑا منافق کوئی ہو سکتا ہے؟! کیا ہم سے بڑا ظالم کوئی ہو سکتا ہے کہ ہم جانتے ہوئے بھی حکومت بہت بڑی کرپٹ ہے! اور دھاندلی، جعلی ووٹوں اور دھوکہ دہی سے برسرِاقتدار آئی ہے! مگر اسکے باوجود ہم اس کے حق میں! اور وہ انسان جو اس نظام کو بدلنا چاہتا ہے اسکے خلاف ہیں۔

افسوس! صدافسوس! ہمارا یہ حال اسی بات کی غمازی کررہا ہے کہ ہم منافق ہو چکے ہیں۔! ہمارا ضمیربدعنوانیوں کو قبول کر چکا ہے، ہم ووٹ دے کر لٹیرے اپنے اوپر مسلط کریں گے! ، بعد میں روئیں گے مگر وہ انسان جو ان کے خلاف میدان میں کھڑا ہے، اسکا ساتھ نہیں دیں گے۔! پاکستانیوں منافقت سے باہر نکلو! یا پاکستان کے حالات پر رویا نہ کرو یا اس انسان کا ساتھ دو! جو اس گناہوں بھرے معاشرے کو درست کرنے کی کوشش کرنا چاہتا:

عمران ہم تیرے ساتھ ہیں!

مسعود……… 22 اگست 2014

 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW