Categories

دسمبر 2012
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31 
شب و روز میری تحریریں

چھوٹی چھوٹی خوشیاں

چھوٹی چھوٹی خوشیاں
چھوٹی چھوٹی خوشیاں
ہم لوگ اکثر بڑی بڑی خوشیوں کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں، ایک ہی بار میں سب کچھ حاصل کر لینا چاہتے ہیں۔
انسان کی یہی کشمکش مایوسیوں کو جنم دیتی ہے، جہاں زندگی بے معنی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
ایک دم سے سب کچھ حاصل نہیں کر لیا جاتا، زندگی قدم بہ قدم چلنے کا نام ہے۔
چھوٹے چھوٹے خاکوں کو ملا کر زندگی کی تصویر میں رنگ بھرے جاتے ہیں۔
بڑی بڑی سوچوں کو چھوڑ کرا گر ہم چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو اکٹھا کرنا شروع کردیں تو زندگی یکدم حسین لگنے لگے۔
اگر تمہاری مسکراہٹ سے کسی کی زندگی میں بہار آسکتی ہے تو اُسے مسکرا کر دیکھ لے۔
جب تمہاری دسترس میں ہو تو معاف کردینا سب سے بڑا صدقہ ہوتا ہے، یہی دوسرے انسان کی زندگی کی بہت بڑی خوشی بن سکتا ہے۔
اور پھریہی سے زندگی کی تلخیاں ختم ہونا شروع ہو جاتی ہیں، زندگی کی بہاریں واپس آنا شروع ہوجاتی ہیں۔
زندگی اللہ تعالیٰ کابہت بڑا احسان ہے۔ اِسے تلخیوں کی بھینٹ نہیں چڑھا دینا چاہیے۔
درگزر کرنے سے جو خوشی ملتی ہے اُس بنیاد بنا کرآگے بڑھنا چاہیے زندگی بہت حسین بن جاتی ہے!
چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو چننا شروع کردیں، اللہ کی نصرت ایسے لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے۔
چھوٹی چھوٹی خوشیاں چھوٹی چھوٹی خوشیاں

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW