دیوانہ ہوں دیوانگی کیے جاتا ہوں
Deewana
تیری ہی آرزؤں میں جیے جاتا ہوں
دیوانہ ہوں دیوانگی ہی کیے جاتا ہوں
دے کر تجھ کو محبت کی فراوانی
پرانی کہانی کو نئے رنگ دئیے جاتا ہوں
محبت کے فسانے میں کوئی ہرجائی کا پوچھے
ترا نام نہ آئے ہونٹوں کو سیے جاتا ہوں
تیرے نام لگا ہے اپنی ہستی بھی
دل میں تجھ کو بسا کر جیے جاتا ہوں
حالات سے ھار کر الوداع کہہ دیا ہے
تجھ کو خوشیاں دے کر درد لیے جاتا ہوں















Add Comment