Categories

جنوری 2019
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031 
حالاتِ حاضرہ خبریں

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze
SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزارنے حکم دیا ہے کہ کراچی شہر میں 500 کے قریب غیر قانونی عمارتیں ہیں جنہیں گرایا جائے۔
اس حکم سے انکار کرتے ہوئے لوکل گورنرمنٹ سندھ کے وزیر سعیدغنی  نے کہا ہے کہ وہ عمارتیں کیسے گرا دیں جس میں لوگ رہائش پذیر ہیں۔ کچھ اس طرح کا جواب مئیر کراچی وسیم اختر نے دیا کہ وزارت چھوڑ دیں گے مگر عمارتیں نہیں گرائیں گے۔
Buildings Karachi

چلیں یہ تو اچھی بات ہے کہ ان لوگوں کو اتنا احساس تو ہے کہ جہاں لوگ آباد ہیں وہ عمارتیں کیسے گرا دیں۔ مگر جس بات کا ان لوگوں کو احساس نہیں اور نہ ہی جس کا جواب دہی کرتے ہیں۔ وہ یہ ہے کہ 2001 سے 2011 تک یہ عمارات بنوانے میں انکے قبضہ مافیا میں کون ملوث تھا؟ پی پی پی اور ایم کیو ایم!

یہ جن علاقوں کی بات ہو رہی ہے ان میں طارق روڈ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ سے ملحقہ عمارات ہیں۔ کراچی وہ علاقہ ہے جہاں قبضہ مافیا نے اندھادھند تباہی مچائی۔ اور خاص کر پی پی پی اور ایم کیو ایم سے جہاں جہاں ہوا، وہاں قبضے کیے۔

ہمارے گھر کچھ عرصہ پہلے کچھ مہماں آئے۔ مجھے بتا رہے تھے کہ کراچی میں سینٹرل ریل اسٹیشن کے قریب انہیں زمین پر قبضے کی آفر ہوئی۔ کہنے لگے جب میں نے کہا کہ یہ تو سرکاری جگہ ہے تو بولے کہ ادھر پی پی پی کا جھنڈا گاڑ دیں گے۔ پھر کوئی پوچھنے والا نہیں ہو گا۔  زرداری کے سائے تلے ملک ریاض سے لیکر کسی نے کم نہیں کیا اور سرکاری زمینوں پر قبضے کیے۔

آج یہ لوگ جب عوام کی بات کرتے ہیں تو انکی شکلوں پر لعنت برسانے کو دل کرتا ہے۔

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW