Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
تنہا تنہا

ہرشاخ چمن کی جل رہی ہے

Ahmed Faraz
ہرشاخ چمن کی جل رہی ہے

ہرشاخ چمن کی جل رہی ہے
کیا بادِ مراد چل رہی ہے

ہم ہیں کہ فریب کھا رہے ہیں
دنیا ہے کہ چال چل رہی ہے

یوں دل میں ہے تیری یاد جیسے
ویرانے میں آگ جل رہی ہے

رُخ پھیر لیا ہے جب سےتُونے
دنیا کی نظر بدل رہی ہے

درپیش ہے آج بھی وہ صورت
جو صورتِ حال کل رہی ہے

اتنی بھی فرازؔ بد دلی کیا
سنبھلو!کہ فضا بد ل رہی ہے

احمدفراز – تنہا تنہا


About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW