Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
تنہا تنہا

کس کو گماں ہے اب کہ مرے ساتھ تم بھی تھے

Ahmed Faraz
کس کو گماں ہے اب کہ مرے ساتھ تم بھی تھے

کس کو گماں ہے اب کہ مرے ساتھ تم بھی تھے
ہائے وہ روز وشب کہ مرے ساتھ تم بھی تھے

یادش نجیر عہد گزشتہ کی صحبتیں
اِک دور تھا عجب کہ مرے ساتھ تم بھی تھے

بے مہرئی حیات کی شدت کے باوجود
دل مطمئن تھا جب کہ مرے ساتھ تم بھی تھے

میں اورتقابل غم دوراں کا حوصلہ
کچھ بن گیا سبب کہ مرے ساتھ تم بھی تھے

اِک خواب ہوگئی ہے رہ ورسم دوستی
اِک وہم سا ہے اب کہ مرے ساتھ تم بھی تھے

وہ بزم دوست یاد توہوگی تمھیں فراز
وہ محفل طرب کہ مرے ساتھ تم بھی تھے

احمدفراز – تنہا تنہا


About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW