Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
تنہا تنہا

جب بھی دل کھول کےروئے ہوں گے

Ahmed Faraz
جب بھی دل کھول کےروئے ہوں گے

جب بھی دل کھول کےروئے ہوں گے
لوگ آرام سے سوئے ہوں گے

بعض اوقات یہ مجبوریٰ دل
ہم تو کیا آپ بھی روئے ہوں گے

صبح تک دست صبا نےکیا کیا
پھول کانٹوں میں پردئے ہوں گے

وہ سفینے جنھیں طوفاں نہ ملے
ناخداؤں نے ڈبوئے ہوں گے

رات بھر ہنستے ہوے تاروں نے
اُن کے عارض بھی بھگوئے ہوں گے

کیا عجب ہے وہ ملے بھی ہوں فراؔز
ہم کسی دھیان میں کھوئے ہوں گے

احمدفراز – تنہا تنہا


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW