Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
آہٹ

زمانہ کچھ نہیں بدلا، محبت اب بھی باقی ہے

Basheer Badr - Aahat
بشیربدر – مجموعۂ کلام: آہٹ

زمانہ کچھ نہیں بدلا، محبت اب بھی باقی ہے
محبت زندگی کے باگ میں پھولوں کی ٹہنی ہے

محبت کے ارادے معجزوں سے کم نہیں ہوتے
سمندر پار کرنے کے لیے کاغذ کی کشتی ہے

کبھی سوچا خدا کے سامنے اک روز جانا ہے
ترا مذہب غزل ہے اور غزل میں بت پرستی ہے

کبھی بولو تو شہروں کے مکاں بھی بات کرتے ہیں
تمہارے ذہن میں تو صرف قصبے کی حویلی ہے

اگر بیٹی کی شادی ہو تو پھر کوئی نہیں دشمن
مری بستی کی یہ مخلص کہاوت اب بھی سچی ہے

ترے سورج نکلنے سے مرا موسم نہیں بدلا
وہی گہری اداسی تھی، وہی گہری اداسی ہے


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW