Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
آسمان

کوئی حل نہ کوئی جواب ہے یہ سوال کیسا سوال ہے

Basheer Bdr - Aasman
بشیربدر – مجموعۂ کلام: آسمان

کوئی حل نہ کوئی جواب ہے یہ سوال کیسا سوال ہے
جسے بھول جانے کا حکم ہے اسے بھول جانا محال ہے

ہوئیں زرد بھولوں کی بستیاں مگر اس میں تیری خطا کہاں
تجھے لوگ دل سے دعائیں دیں یہی تیرے جن کا کمال ہے

کبھی آسماں کی بلندیوں سے اُتر کے خاک پہ آئیں گے
ابھی پنچھیوں کو خبر نہیں یہ زمین والوں کا جال ہے

اسی نیم کے پیڑ کی اُوٹ میں ابھی چاند ہار کے سو گیا
ترے پاک ہونٹوں کو چوم لے یہ کہاں کسی کی مجال ہے

اسی ایک بسترِ بے حسی پہ تھکے تھکے سے بدن ملے
ترے ساتھ بھی وہی بے دلی یہ وصال کیسا وصال ہے

کوئی حل نہ کوئی جواب ہے یہ سوال کیسا سوال ہے


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW