Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
آسمان

وہ انتظار کی چوکھٹ پر سو گیا ہو گا

Basheer Bdr - Aasman
بشیربدر – مجموعۂ کلام: آسمان

وہ انتظار کی چوکھٹ ہپ سو گیا ہو گا
کسی سے وقت تو پوچھیں کہ کیا بجا ہو گا

میں ہنس رہا ہوں لطیفوں کی شعری محفل میں
وہ میری آنکھ سے اس وقت رو رہا ہو گا

وہ پتھرّوں کی طرح کیوں اداس رہتا ہے
مجھے یقین ہے دل اس کا آئینہ ہو گا

میں اس خیال سے اس کے قریب آیا تھا
کہ دوسروں کی طرح وہ بھی بے وفا ہو گا

وہ انتظار کی چوکھٹ ہپ سو گیا ہو گا
کسی سے وقت تو پوچھیں کہ کیا بجا ہو گا


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW