Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
آسمان

بے خبر کرسیاں آنکھ ملتی رہیں

Basheer Bdr - Aasman
بشیربدر – مجموعۂ کلام: آسمان

بے خبر کرسیاں آنکھ ملتی رہیں
بستیاں بے گناہوں کی جلتی رہیں

آدمیت، محبت، شرافت، وفا
ناگنیں آستیوں میں پلتی رہیں

دو بدن جتنے نزدیک ہوتے گئے
قربتیں فاصلوں میں بدلتی رہیں

جب مری زندگی میں اندھیرا ہوا
مرے چاروں طرف شمعیں جلتی رہیں

زہر پانی بنا مچھلیوں کے لئے
پنچھیوں کو ہوائیں مسلتی رہیں

زندگی تیری نازک بدن لڑکیاں
آگ کی شاہراہوں پہ چلتی رہیں

بے خبر کرسیاں آنکھ ملتی رہیں


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW