Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
Uncategorized

وہ رت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئی

پروین شاکر – مجموعۂ کلام: خوشبو

وہ رت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئی
مہک میں چمپا کلی ، روپ میں چمبیلی ہوئی

میں سرد رات کی برکھا سے کیوں نہ پیار کروں
یہ رت تو ہے میرے بچپن کے ساتھ کھیلی ہوئی

زمیں پہ پا وں نہیں پڑ رہے تکبر سے
نگا ر غم کوئی دلہن نئی نویلی ہوئی

وہ چاند بن کے میرے ساتھ ساتھ چلتا رہا
میں اس کے ہجر کی راتوںمیں کب اکیلی ہوئی

جو حرف سادہ کی صورت ہمیشہ لکھی گئی
وہ لڑکی تیرے لئے کس طرح پہیلی ہوئی

وہ رت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئی


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW