حزب اللہ

ناموسِ وطن و دیں بیچ رہا ہے مسلم سالار
نیام میں زنگ آلودہ ہو گئی اتحاد کی تلوار
پکارتا ہی رہ گیا کشمیروفسلطین کا لہو!
راہبرانِ امت رہے مغربی ناخداؤں کے یار!
امت کو درپیش ہے نیا معرکۂ فرعون!
نسلِ فرعون ہے قوم پر مسلط برقرار!
معجزۂ قرآن کو سمجھا تو فقط کفار ہی سمجھا
حافظ و ملا و قاضی دین کے منافق و بدکردار!
واجب امت پہ ہو چکا ہے نعرۂ حزب اللہ!
ذلت کی زندگی سے بہتر خودداری کا وار!


مسعوؔد

Pegham Network
Pegham Network

Comments

  1. zahid ayub Avatar
    zahid ayub

    good

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *