Categories

جولائی 2009
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031 
حالاتِ حاضرہ شب و روز میری تحریریں

دیا جائے رکھنا

لاقانونیت

یہاں تک کہ پاکستانی فوج میں بھی سفارشی لوگ بھرتی کیے جا رہے ہیں۔! کسی بچے کو اُس وقت تک فوج میں نہیں لیا جاتا جب تک اُسکے پاس تگڑی سفارش نہ ہو۔! یہ مظاہرہ میں نے اپنے سامنے دیکھا ہے۔! اگر سفارش سے ہماری فوج کی تربیت کی جارہی ہے تو سمجھ لیجیے کہ فوج ناکارہ ہونے والی ہے!

پاکستان میں انسان انسانی حقوق کی پامالی کرنے میں سرفہرست نظر آتا ہے۔! سولہ کڑوڑ عوام کے ساتھ ایسا کھیل کھیلا جا رہا ہے جو آج سے ہزار سال پہلے ہوا کرتا تھا۔! ہر انسان خود کو دوسروں سے بر تر سمجھنے اور ثابت کرنے میں محو ہے۔!

آج بھی انسان کو اُس کے سٹیٹس کے مطابق حیثیت دی جاتی ہے۔! جس کے پاس جتنا پیسہ ہے یا جسکی جتنی اچھی جان پہچان ہے! وہ اتنا باعزت اور باوقار ہے۔! ترقی کے اِس دور میں بھی ہم لوگ غفلت اور خود فراموشی کی انتہا پر ہیں۔!

سورۃ العٰدیٰت کا مضمون ظہورِ اسلام سے پہلے کے اُس دور کی عکاسی کرتا ہے! جس میں انسان آخرت کا منکر یا اُسکا غافل ہو کر زبردست پستی میں گرا ہوا تھا۔!

عرب میں پھیلی ہوئی بدامنی ایسی تھی! کہ سارا ملک اُس سے تنگ آیا ہوا تھا۔! کشت و خون برپا تھا! لوٹ مار کا بازار گرم تھالوگوں کے لیے نہ دِن کو چین تھا! نہ رات کو سکون، ہر وقت یہی کھٹکا لگا رہتا کہ کسی پل کچھ بھی ہونے والا ہے۔!

آج کے پاکستان میں بھی بالکل حالات ایسے ہیں۔! کسی کو کچھ خبر نہیں کہ آنے والے پل میں کیا ہونے والا ہے۔! لوگوں کی یہی سوچ ہوتی ہے کہ دن دیہاڑے جلدی جلدی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں کسی پل آپ کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر آپ کو لوٹ لیا جائیگا۔! ایک موبائل کی خاطر انسان کا قتل ہوتا دیکھا گیا ہے،! آپ لٹنے والے ہیں پھر بھی کوئی آپ کے حق میں گواہی نہیں دیگا۔!

انسانی ہمدردی کے تحت آپ کسی زخمی کو ہسپتال تک نہیں لے جا سکتے کہ ہسپتال والے بھی آپ سے پولیس رپورٹ مانگیں گے اور پولیس والے مدع آپ پر ہی ڈال دیں گے۔! پولیس کے جانب سے عدم تحفظ اور عدالتی مافیہ کی وجہ سے لاقانونیت عروج پر ہے۔! عدالتیں اور پولیس ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے ہیں جسکا ایک ثبوت حال ہی میں دیکھا گیا ہے۔میڈیا زبردست منافقت کا شکار ہے۔ صحافی ہونے کا شرف اب صرف اسے حاصل ہے جس نے اپنا قلم سرکار یا شرفا کے آگے گروی رکھا ہوا ہے! کرپٹ سیاستدانوں کی تعریفیں کرنے والوں کو صحافی کہاجاتا ہے ۔

اگلا صفحہ

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW