Categories

جولائی 2009
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031 
حالاتِ حاضرہ شب و روز میری تحریریں

دیا جائے رکھنا

پہلی نظر

hnاسلام آباد ائر پورٹ سے چکلالہ کی جانب جانے پر مجھے ایک بہت خوبصورت فلائی اوور نظر آیا۔

یہ وہی روڈ ہے جہاں پر کبھی بے تحاشہ ٹریفک ہوا کرتی تھی۔! مگر اب اِس روڈ کو فلائی اوور میں بدل کر یہاں ٹریفک کے کنٹرول میں بہت بڑی تبدیلی لائی گئی ہے،  جو ہر تعریف کے لائق ہے۔! 

میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ پاکستان میں بہت ساری جگہوں پر انفراسٹرکچر میں بہت خوبصورت اضافہ ہوا ہے۔ ! بہت سارے اچھے اور معیاری روڈز بنے ہیں۔  کئی ایک جگہوں پر اوور ہیڈ پل باندھے گئے ہیں۔!  یہ بہت اچھی تبدیلی دیکھی ہے میں نے۔!

کچھ دِن پنڈی میں گزارنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اپنی عوام کو قریب سے دیکھوں گا۔ان لوگوں میں جنہیں ہم عوام کہتے ہیں، انکے درمیان رہ کر انکے حالات کا جائزہ لونگا!اس بار میری توجہ صرف پنجاب پر تھی!

یہی سوچ کر میں نے پنجاب کے اُن علاقوں کا رُخ کیا جن کی طرف بہت کم توجہ دی جاتی ہے۔ !

میرا سفر پنڈی سے شروع ہوا اور لاہور سے ہوتا ہوا ! رحیم یار خان اور واپس ملتان کے راستے ہوتا ہوا فیصل آباد سے پنڈی ختم ہوا۔

رحیم یار خان جاتے ہوئے میں نے اسلام آباد سے لاہور موٹر وے چنا۔ یہ ایم ون ہے جو قیامِ پاکستان کے بعد بنائی جانے والی عظیم ترین کنسٹرکشن میں سے ایک ہے۔ عالمی سطح کا یہ موٹر وے لاجواب اور قابلِ رشک کارنامہ ہے،! جسکی تعریف ڈنمارک کے ایک جریدے نے بھی کی۔نوازشریف دورمیں بننے والا یہ موٹروے اعلیٰ شان ہے مگر اس کی عالیشان عمارت کے پیچھے وہی درد چھپا ہوا ہے کہ اس کو بنانے میں جوخرچہ آیا اسکا کئی سو فیصد نوازشریف کمیشن میں کھا گیا!

بہرحال موٹروے کاخاص کر وہ مقام جہاں پر پہاڑوں کو کاٹ کر راستہ بنایاگیا ہے۔

اِس موٹر وے کی یہ خصوصیت بھی مجھے بہت متاثر کن لگی کہ جگہ جگہ موٹر وے پولیس ہے جو بوقتِ ضرورت مدد کو تیار ملتی ہے۔

اگلاصفحہ

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW