Categories

جولائی 2009
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031 
حالاتِ حاضرہ شب و روز میری تحریریں

دیا جائے رکھنا

بجلی

عوام کے گھروں میں بجلی ایک مہمان کی حیثیت سے آتی ہے۔

 لودھراں میں تین راتیں قیام کیں۔ یہاں پر دِن رات میں کوئی ۱۶ سے ۱۸ گھنٹے بجلی معطل رہتی ہے۔یہ راتیں میں نے  جاگ کر گزرایں!

میں نے انسان کے بچوں کو جولائی کی تپتی  ہوئی راتوں کی گرمی کی شدت میں بلبلاتے ہوئے سنا ہے، اُن کی چیخیں جب بھی یاد آتی ہیں میرے ہوش باختہ ہو جاتے ہیں کہ کیا یہ لوگ انسان نہیں؟ کیا اِن کا حق نہیں کہ انہیں سکون کے چند لمحے میسر آئیں؟ نہ انہیں دن کو سکون ہے نہ رات کو چین!

کیا زرداری جیسے کتے کے گھر کی بجلی کبھی بند ہوئی ہے؟ کیا اُس کے بچوں نے کبھی سوا نیزے کے سورج میں جھلستے ہوئے دِن میں پیدل سفر کیا ہے؟ ہرگز نہیں!بلکہ حقیقت یہ ہے کہ زرداری کی اولادیں انہی عوام کے حق کے پیسے پر بیرونِ ملک اپنا بچپن، جوانی گزارتے ہیں علم حاصل کرتے ہیں اور جب اس جاھل عوام پر سیاست کرنی ہوتو ان پر برجمان ہوجاتے ہیں!

زرداری تو پھر بھی ایک تباہ حال ملک کا کرپٹ صدر ہے، میں نے لودھراں میں جو کمال دیکھا اُس کا ذکر کرتا ہوں۔

میری دعوت ہوئی۔ جس دوست کے ہاں دعوت تھی وہ واپڈا میں ملازم تھا۔ اُس سے میں نے بجلی کی بات کی تو اُس نے میرے وہاں بیٹھے واپڈا فون کیا کہ ہمارے پنڈی سے کچھ خاص مہمان آئے ہیں، آج کچھ مہربانی کیجیے گا۔ آپ یقین کیجیے اُس رات شب ۱۲ بجے سے لیکر صبح ۸ بجے تک لودھراں کی بجلی رہی!!! پاکستان وہ ملک ہے جہاں پر آپ کی جان پہچان ہو تو آپ ہر قانون ہر قاعدے ہر اصول کی ایک ٹیلیفون کال پر دھجیاں بکھیر سکتے ہیں، ہر کمی کو پورا کر سکتے ہیں اور ہر شے حاضر ہو سکتی ہے اگر آپ کی جان پہچان ہے تو!

اگلاصفحہ

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW