Categories

دسمبر 2018
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31 
میری شاعری

بہانے دلدار کے

Meri Shairi: Bahaaney Dil'dar Key
بہانے دلدار کے

خونِ جگر سے کیے ہیں روشن دیپ پیار کے
بے جان کیوں ہیں یارب بہانے دلدار کے

یہ وہی دلدار ہے جس کے دل کے لیے
ہو کے رہ گئے ہیں ہم تختہَ دار کے

شکوہ تجھ سے نہ کریں گے کبھی بھولے سے ہم
اڑا بھی دئیے گئے گر پرزے تیرے یار کے

یہ کس مقام پہ لے آئی محبت ہم کو
محیط صدیوں پر ہیں یہاں فاصلے بہار کے

یہ کیسی دنیا ہے تیری یارب تو ہی بتا دے
میں نے ڈھونڈے نہ پائے ہمدرد نادار کے

دھن دار دیوتا، بے دھن پجاری ہیں
ہر کوئی جھوٹے ہیں یہاں قول و قرار کے

میں کہاں تلاش کروں دردِ عشق کی دوا
کہیں نہ دھو سکا داغ، دلِ بے قرار کے

ستم زدہ صورتیں، حسرت بھری نگاہیں
دل ہیں بھرے ہوئے الجھے افکار کے

چند لمحوں کی یہ زندگی تیرے نام کی
دید کی امید میں ہیں ستم کش انتظار کے

چھوڑ افسانوں کی باتیں مسعودؔ کر فکرِروزگار
یہ تو باتیں ہیں انکی جو بیٹھے ہیں بیکار کے

مسعود

Shab-o-Roz

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW