Categories

دسمبر 2018
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31 
شب و روز میری شاعری

خیالات کی ترجمانی

Meri Shairi: Khiyalaat Ki Tarjumani
Khiyalaat Ki Tarjumani

اے قلم کاش تو کرتا میرے خیا لات کی ترجمانی
روشنائیِ لہوِ دل سے لکھ دیتا رودادِ زندگانی

لب تیرے سے لکھے الفاظ میرے شکوے ہوتے
میرے شکوؤں کی کہانی سن آنکھوں کی زبانی

میری آہوں کے بادل چھائے ہیں اسطرح کہ
میرے اشکوؤں سے چھائی ہے میرے دل پہ طغیانی

لکھدو کہ میرے حالات ناساز ہیں اسطرح کہ
دنیا چھین لی ہے دنیا والوں نے دیکر حرصِ آسمانی

لکھتے لکھتے کیوں رک گیا ہے تو اے قلم؟
فی الحال تو نہ کر سکا میرے خیالات کی ترجمانی

درکار ہے گر تجھ کو روشنائی تو اے مہربان
قطرہ قطرہ خون کا نچوڑ کر لکھدو اک تحریر لافانی

تو ہی بتا کیا کہوں میں اسکے تیرِ نیم کش کو؟
جس صیاد کو دلِ مشتاق نے بارہا بار کہا جانی

طبیعت و زیست میں کوئی ہم آھنگی نہیں ہے
دل جس سے بہل جائے کہاں ہے وہ محفل سہانی؟

تو ہی بتا اے قلم جب دل اداس اور لب پہ فغاں ہو
تسکینِ دل و سکوتِ لب کیلیے مناسب ہے کونسی کہانی؟

کیا کہوں مسعوؔد میں اس حسین رہزن کو
جو بن نہ سکا دلبر، جو نبھا نہ سکا دلستانی

مسعودؔ

Khiyalaat Ki Tarjumani Khiyalaat Ki Tarjumani

Shab-o-roz

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW