Categories

جنوری 2019
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031 
بزمِ سخن گلدستۂ غزل

زیرِ لب یہ جو تبسم کا دیا رکھا ہے

زیرِ لب یہ جو تبسم کا دیا رکھا ہے

زیرِ لب یہ جو تبسم کا دیا رکھا ہے
ہے کوئی بات جسے تم نے چھپا رکھا ہے

چند بے ربط سے صفحوں میں کتابِ جاں کے
اک نشانی کی طرح عہدِ وفا رکھا ہے

ایک ہی شکل نظر آتی ہے جاگے سوئے
تم نے جادو سا کوئی مجھ پہ چلا رکھا ہے

یہ جو اک خواب ہے آنکھوں میں نہاں مت پوچھ
کس طرح ہم نے زمانے سے بچا رکھا ہے

کیسے خوشبو کو بکھر جانے سے روکے کوئی
رزقِ غنچہ اس گٹھڑی میں بندھا رکھا ہے

کب سے احباب جسے حلقہ کیے بیٹھے تھے
وہ چراغ آج سرِ راہِ ہوا رکھا ہے

یاد بھی آتا نہیں اب کہ گلے تھے کیا کیا
سب کو اس آنکھ نے باتوں میں لگا رکھا ہے

دل میں خوشبو کی طرح پھرتی ہیں یادیں امجدؔ
ہم نے اس دشت کو گلزار بنا رکھا ہے

شاعر: امجد اسلام امجدؔ

زیرِ لب یہ جو تبسم کا دیا رکھا ہے

یہ جو تم نے چہرے پر جھوٹی مسکراہٹ قائم کر رکھی ہے، کیا بات ہے کس غم کو چھپا رہے ہو؟  اپنے عہدو پیمان بھی نبھائے تو کچھ اس طرح جیسے بے جان کتابوں کے بے جان صفحے، کوئی تو وجہ ہے کوئی تو بات ہے کہ ہم جس طرف دیکھیں تم ہی تم نظر آتے ہو، یہ کیا جادو ہے جس سے آنکھوں میں ایک خواب چھپا ہے جسے دنیا سے چھپایا ہے، کبھی خوشبو کے سفر کو بھی کوئی روک سکا ہے؟ اس میں غنچوں کا رزق ہے، آآآآآہ ایک وقت تھا جب ہمارے گرد ہمارے دوست رواں دواں تھے آج اسی لو کو ہوا کے دوش پر چھوڑ دیا ہے ، دن کی روشنی میں جب سب لوگ ہمارے گرد تھے رات کی سیاھی میں گم سم ہو گئے، کچھ یہی بتا دو کہ کیا گلہ تھا کیا شکوہ تھا ہمیں بھی بتاؤ کیوں سب کو باتوں میں لگا رکھا ہے؟ یادیں دل کی گہرائیوں میں گردش کرتی ہیں اور ان سے ہم نے اپنے دشتِ دل کو گلستان میں ڈھال دیا ہے

اس غزل کی ڈیزائننگ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW