Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
تنہا تنہا

اُن کے وعدوں پہ یقیں لوگ بھی دیوانے ہیں

Ahmed Faraz
اُن کے وعدوں پہ یقیں لوگ بھی دیوانے ہیں

اُن کے وعدوں پہ یقیں لوگ بھی دیوانے ہیں
اک فقط میں ہی نہیں لوگ بھی دیوانے ہیں

میری وحشت ہی سہی موردِ الزام مگر
اے مری زہرہ جبیں لوگ بھی دیوانے ہیں

گردشِ جام کہاں گردشِ ایام کہاں
یہ خرابات نشیں لوگ بھی دیوانے ہیں

آپ تو حاصل ایمان دو عالم ہیں حضور
آپ اور دشمن دیں لوگ بھی دیوانے ہیں

اک ملاقات سر رہ بھی سہی جُرم مگر
ہم کہیں آپ کہیں لوگ بھی دیوانے ہیں

درد مندانِ محبت تو ہیں بدنام فراز
ورنہ کچھ کچھ یہ حسیں لوگ بھی دیوانے ہیں

احمدفراز – تنہا تنہا


About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW