Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
تنہا تنہا

لے اُڑا پھر کوئی خیال ہمیں

Ahmed Faraz
لے اُڑا پھر کوئی خیال ہمیں

لے اُڑا پھر کوئی خیال ہمیں
ساقیا ساقیا سنبھال ہمیں

رو رہے ہیں کہ ایک عادت ہے
ورنہ  اتنا نہیں ملال ہمیں

خلوتی ہیں ترے جمال کے ہم
آئینے کی طرح سنبھال ہمیں

مرگِ انبوہ،جشن شادی ہے
مل گئے دوست حسب حال ہمیں

اختلافِ جہاں کارنج نہ تھا
دے گئے مات ہم خیال ہمیں

کیا توقع کریں زمانے سے
ہو بھی گر جُرات سوال ہمیں

ہم یہاں بھی نہیں ہیں خوش لیکن
اپنی محفل سے مت نکال ہمیں

ہم ترے دوست ہیں فراؔز مگر
اب نہ اور اُلجھنوں میں ڈال ہمیں

احمدفراز – تنہا تنہا


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW