Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
تنہا تنہا

ہم ہیں ظلمت ہیں کہ وہ اُبھرا نہیں خورشید اب کے

Ahmed Faraz
ہم ہیں ظلمت ہیں کہ وہ اُبھرا نہیں خورشید اب کے

ہم ہیں ظلمت ہیں کہ وہ اُبھرا نہیں خورشید اب کے
کوئی کرتا ہی نہیں رات کی تردیداب کے

کون سنتا تھا حدیث غم دل یُوں تو مگر
ہم نے چھیڑی ہے ترے نام سےتمہید اب کے

پی گئے رند کہ نایاب ہے صہبا ورنہ
زہر تھی محتسب شہرکی تنقید اب کے

تشنگی وجہ جنوں ہے تو چلویوں ہی سہی
کوئی سنگ آئے سر ساغر جمشید اب کے

اک زمانے سے نہ روئے ہیں نہ جاں تڑپی ہے
دل پہ لازم ہے ترے درد کی تجدید اب کے

قصۂ ایلِ وفا جانے کہاں تک پہنچے
منزل دار و رسن ٹھہری ہے تمہید اب کے

لہو روئے ہیں تو گلنار شفق پھوٹے گی
آنسو بوئے ہیں تو ہم کاٹین گے خورشید اب کے

ہم نے یہ سوچ کے جان دی ہے محبت میں فرازؔ
بوالہوس کرتے ہیں کس رنگ میں تقلید اب کے

احمدفراز – تنہا تنہا


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW