Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
آہٹ

ٹوٹے ہوئے ستار کے سب تار کس گئے

Basheer Badr - Aahat
بشیربدر – مجموعۂ کلام: آہٹ

ٹوٹے ہوئے ستار کے سب تار کس گئے
بارش ہوئی کہ درد کے نغمے برس گئے

کیسی سیاہ رات تھی دہلیز پر کھڑی
وہ مسکرا دیئے تو اجالے برس گئے

شادابیوں کے دور کا انجام یہ ہوا
اب کے تو بوند بوند کا دریا ترس گئے

اب خاک اڑ رہی ہے گلابوں کے شہر میں
وہ لُو ہے اب کے کہ پتھر جھلس گئے

گھر کے خلوص کیا گیا سب کچھ چلا گیا
باتوں میں رس نہیں رہا، ہاتھوں کے جس گئے

کچھ رشک مہر و ماہ یہاں آئے تھے کبھی
کوئی تو کچھ بتائے کہاں جا کے بس گئے


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW