Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
آہٹ

وہ تھکا ہوا میری بانہوں میں ڈرا سو گیا تھا تو کیا ہوا

Basheer Badr - Aahat
بشیربدر – مجموعۂ کلام: آہٹ

وہ تھکا ہوا میری بانہوں میں ڈرا سو گیا تھا تو کیا ہوا
ابھی میں نے دیکھا ہے چاند بھی کسی شاخ گل پہ جھکا ہوا

میرے ساتھ ساتھ سدا رہا وہ مری نظر سےچھپا ہوا
یہ عجیب ہجر و وصال ہے، نہ کبھی ملا، نہ جدا ہوا

کوئی پھول دھوپ کی پتیوں میں ہرے ربن سے بندھا ہوا
وہ غزل کا لہجہ نیا نیا، نہ کہا ہوا، نہ سنا ہوا

جسے لے گئی ہے ابھی ہوا، وہ ورق تھا دل کی کتاب کا
کہیں آنسوؤں سے مٹا ہوا، کہیں آنسوؤں سے لکھا ہوا

کئی میل ریت کو کاٹ کر کوئی موج پھول کھلا گئی
کوئی پیڑ پیاس سے مر رہا ہے ندی کے پاس کھڑا ہوا

مجھے حادثوں نے سجا سجا کے بہت حسین بنا دیا
مرا دل بھی جیسے دلہن کا ہاتھ ہو مہندیوں سے رچا ہوا

وہی شہر ہے وہی راستے، وہی گھر ہے اور وہی لان بھی
مگر اس دریچے سے پوچھنا، وہ درخت انار کا کیا ہوا

مرے ساتھ جگنو ہے اور جگنو کی اس سفر میں بساط کیا
یہ چراغ کوئی چراغ ہے نہ چلا ہوا نہ بجھا ہوا

وہی خط کہ جس پہ جگہ جگہ دو مہکتے ہونٹوں کے چاند تھے
کسی بھولی بسری سی طاق پر تہہ گرد ہو گا دبا ہوا


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW