پروین شاکر – مجموعۂ کلام: خوشبو
اجنبی
کھوئی کھوئی آنکھیں
بکھرے بال
شکن آلود قبا
لُٹا لُٹا انسان !
سائے کی طرح سے میرے ساتھ رہا کرتا ہے ـــــلیکن
کِسی جگہ مل جائے تو
گھبرا کے مُڑ جاتا ہے
اور پھر دور سے جا کر مجھ کو تکنے لگتا ہے
کون ہے یہ؟

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.
Add Comment