Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
خوشبو

قریۂ جاں میں کوئی پھول کھلانے آئے

پروین شاکر – مجموعۂ کلام: خوشبو

قریۂ جاں میں کوئی پھول کھلانے آئے
 مرے دل پہ نیا زخم لگانے آئے

میرے و میران دریچوں میں بھی خوشبو جاگے
وہ میرے گھر ک در وبام سجانے  آئے

اس سے اک بار تو روٹھوں  میں اسی مانند
اور مری طرح سے وہ مجھ کو منانے آئے

اسی کوچے میں کئی اس کے شناسا بھی تو ہیں
وہ کسی اور سے ملنے کے بہانے آئے

اب نہ پوچھوں گی میں کھوئے ہوئے خوابوں کا پتہ
وہ  اگر آئے تو کچھ بھی نہ بتانے آئے

ضبط کی شہر پناہوں کی، مرے مالک! خیر
 غم کا سیلاب اور مجھ کو بہانے آئے

قریۂ جاں میں کوئی پھول کھلانے آئے


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW