Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
خوشبو

چہره میرا تھا، نگاہیں اُس کی

پروین شاکر – مجموعۂ کلام: خوشبو

چہره میرا تھا، نگاہیں اُس کی
خامشی میں بھی  وہ باتیں اس کی

میرے چہرے پہ غزل لکھتی گئیں
شعر  کہتی ہوئی  آنکھیں اس کی

شوخ لمحوں کا پتہ دینے  لگیں
تیز ہوتی ہوئی سانسیں اُس کی

ایسے موسم بھی گزارے ہم نے
 صبحیں جب اپنی تھیں، شامیں اُس کی

دھیان میں اس کے یہ عالم تھا کبھی
آنکھ مہتاب کی یادیں اُس کی

رنگ جوئندہ ہے وہ، آئے تو سہی!
 پھول تو پھول ہیں، شاخیں اس کی

فیصلہ موجِ  ہوا نےلکھا !
آندھیاں میری، بہاریں اس کی

خود پہ بھی کھلتی نہ  ہو جس کی نظر
جانتا کون زبانیں اس کی

نیند اس  سوچ سے ٹوٹی  اکثر
کس طرح کٹتی ہیں راتیں اس کی

دور رہ کر بھی سدا رہتی ہیں
مجھ کو تھامے ہوئے بانہیں اُس کی

چہره میرا تھا، نگاہیں اُس کی


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW