Categories

نومبر 2018
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930 
شب و روز میری شاعری

سنگِ راہ

Meri Shairi: Sang-e-Raah

سنگِ راہ

پتھر سمجھ کر جو  پھینکا گیا ہو رہگزر میں
اسے جز ٹھوکروں کے کیا ملے گا عمر بھر میں

اپنی زندگی لگ جانے کی دعائیں تمہیں دیتا
بری فطرت ہے مگر دوسروں کو ڈالنا ضرر میں

یاد ہے وہ سیاہ رات جب   تو تھی میری ہمسفر
آندھی تھی طوفان تھا میں تھا غرق تیری نظر میں

طوفانِ باد و باراں میں تاب  نہیں تھی ڈبونے کی
میرا سفینہ تو ڈوبا ہے تیرے آنسوؤں کے بھنور میں

میں نے کشتِ قلب کو آس کے لہو سے سینچا ہے
امید کی فصل جلا دی، ستمگر نے پل بھر میں

میں نے چنے تھے خاص پھول اس کی سیج کے لیے
اس نے چبھوئے  کانٹے مرے خلوص کے جگر میں

میرے دل کے گلشن میں ایک پھول جو کھلا تھا
اس کے پائے نازک نے مسلا نجانے کس بہتر میں

دل کے داغ جلائے میں نے راتوں کی تاریکیوں میں
وہ ہوتے رہے لا پروا، ہر بار کسی نہ کسی برتر میں

بیتی یادوں کو بنا کے مشعلِ راہ، تجھے  ڈھونڈھا ہر جا
چمن میں ہماری باتیں تھیں رسوائیاں تھیں شہر میں

ازل سے ہے تڑپایا تو نے، ابد تک تڑپائے گی
جفاؤں کے سوا اور ہے ہی کیا تیرے دفتر میں

ذرا پاس آ کر دیکھ لے، حال اپنے بیحال کا
نگاہیں بچھائے بیٹھا ہے، دِیا جلائے در میں

چل دئیے  چراغِ  نیم شب کو سپردِ ہوا کر کے
اِس دئے کی کیا وقعت باد و باراں کی نظر میں

آزمائشوں کا باب رقم ہوا کتابِ حیات میں
جلا دئیے ورق انہوں نے اپنے شعلہَ قہر میں

در بدر رسوا کیا اسی نگاہِ غلط انداز نے
شوقِ نظر لے گئی کیوں  تیرے ہی شہر میں

جی ڈھونڈتا ہی رہا اس تمنائے بیتاب کو
تیرا ملا نہ کہیں نشاں مسعودؔ سنگدل دہر میں

 

سنگِ راہ

مسعود

sang e raah, urdu sad poetry, urdu adab, insaan, ruswa, kitab e dil, nigah, tamana, sangdil

Shab-o-roz

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW