Categories

دسمبر 2019
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
گلدستۂ غزل

بات کرنی مجھے مشکل

بات کرنی مجھے مشکل

یادیں

کبھی میں ہی تیری محفل کی جان تھا! رونقِ محفل تھا! کبھی تیری محفل کا ایک ایک پل میرے دم سے خوش مزاج تھا! مگر اب یہ حال ہے کہ تیری ہی محفل میں مجھے بولنا بھی مشکل ہو رہا ہے! نہ تو میری بات سنتی ہے نہ مجھے سنانے کا حوصلہ رھا ہے! تیری محفل کا ہر ڈب بدل گیا ہے!

نہ وہ چنچل سی رونق نہ وہ سرود و سازِ نغمہ و چنگ! نہ وہ رنگ نہ تو میرے اور میں تیرے سنگ! تیرا صبر و قرار، تیری امن و سکون، تیری روح کی شانتی، تیری محبت کی آرتی – کون چرا کر لے گیا؟ کس نے تیرے دل کو یہ بے چینی لگا دی، بد امنی بخش دی، کس نے تیری من میں ایک انجانی سے چبھن چبھا دی، اے دل تو کس کے لیے بیکل بیکل سا ہے؟ یہ حالت تو تیری کبھی ایسی نہ تھی، بہت دکھ سہے تھے تو پر تڑپ ایسی تو نہ تھی۔۔۔

یہ سب قصور انکی چتون کا ہے۔۔۔ وہ کافرِ عشق جس نے غمزہ اندازیوں سے تیرے تن من میں کو ایسا مسحور کیا کہ میری طبیعت ساری کی ساری تجھ میں مائل ہو گئی۔۔ 

تیری نظر میری دشمن تو ہمیشہ رھی، دزدیدہ نگاھی تیری مجھے ہمیشہ سلگاتی رہی، تڑپاتی رہی، جلاتی رہی مگر کیا خاص بات ہے آج تیری محفل میں کہ جو بے چینی میرے دل و جذبات میں آج مچائی ایسی کبھی نہ تھی

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=-qgN1tRR9cE[/embedyt]

Baat karni mujhey mushkil kabhi aisi to na thi, Bahadur Shah Zafar, Mehdi Hassan


Pegham Urdu

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW