Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
آہٹ

اچھا تمہارے شہر کا دستور ہو گیا

Basheer Badr - Aahat
بشیربدر – مجموعۂ کلام: آہٹ

اچھا تمہارے شہر کا دستور ہو گیا
جس کو گلے لگا لیا، وہ دور ہو گیا

کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کے
دیوانہ بے  پڑھے لکھے مشہور ہو گیا

محلوں میں ہم نے کتنے ستارے سجا دیئے
لیکن زمیں سے چاند بہت دور ہو گیا

تنہائیوں نے توڑ دی ہم دونوں کی اَنا!
آئینہ بات کرنے پہ مجبور ہو گیا

دیوی سے کہنا اس کی کہانی سنائے
جو بادشاہ عشق میں مزدور ہو گیا

صبح وصال پوچھ رہی ہے عجب سوال
وہ پاس آ گیا کہ بہت دور ہو گیا

کچھ پھل ضرور آئیں گے روٹی کے پیرا میں
جس دن مرا مطالبہ منظور ہو گیا


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW