Categories

دسمبر 2023
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
آہٹ

بڑی آگ ہے بڑی آنچ ہے

Basheer Badr - Aahat
بشیربدر – مجموعۂ کلام: آہٹ

بڑی آگ ہے بڑی آنچ ہے ترے میکدے کے گلاب میں
کئی بالیاں، کئی چوڑیاں یہاں گھل رہی ہیں شراب میں

وہ سراپا حسن و جمال ہے وہ ترے سخن کا کمال ہے
کوئی ایک شعر نہ کہہ سکا کبھی اس غزل کے جواب میں

وہی لکھنے پڑھنے کا شوق تھا، وہی لکھنے پڑھنے کا شوق ہے
ترا نام لکھنے کتاب پر، ترا نام پڑھنا کتاب میں

مرے زرد پتوں کی چادریں بھی ہوائیں چھین کے لے گئیں
میں عجب گلاب کا پھول ہوں، جو برہنہ سر ہے شباب میں

یہ دعا ہے ایسی غزل کہوں، کبھی پیش جس سے میں کر سکوں
کوئی حرف تیرے حضور میں، کوئی شعر تیری جناب میں


 

About the author

pgadmin

Masood

Add Comment

Click here to post a comment

Discover more from Pegham

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Pegham

FREE
VIEW